
تہران : ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کے مشیر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ہارنے والا فریق شرائط کا حکم نہیں دے سکتا۔ قالیباف کے مشیر نے مزید کہا ہے کہ ناکا بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں اور اس کا جواب فوجی کارروائی سے دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان وقت حاصل کرنے کی چال ہے تاکہ اچانک حملہ کر سکے۔ ایران کو خود پیش قدمی کرتے ہوئے صورتحال کا کنٹرول سنبھالنا ہوگا۔
ادھر مذاکراتی ٹیم کا حصہ اور رکن پارلیمنٹ محمود نبویان نے کہاہےکہ اب کے بعد امریکہ کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر نقصان دہ اور غیر معقول ہیں۔


































