
میونخ : یورپی رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس پر تنقید کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں یورپی یونین کی سربراہ برائے خارجہ امور کاجا کیلس نے کہا کہ ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کو ذاتی پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد نے بورڈ کو غزہ کے بعد جنگ کے انتظام اور تعمیر نو کے لیے مینڈیٹ دیا تھا لیکن بورڈ آف پیس میں غزہ کا ذکر ہے اور نہ ہی اقوام متحدہ کا۔
اسپین کے وزیر خارجہ ہوزے مینویل البارس نے بھی کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کو سب سے زیادہ امداد دینے والے یورپ کو تمام عمل سے خارج کر دیا گیاہے۔ امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے بھی جلد بازی میں بنائے گئے بورڈ آف پیس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ٹرمپ یورپی اتحادیوں کو علیحدہ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ وہ صرف پریس ریلیز اور بینرز کے لیے کام کر رہے ہیں، اور غزہ میں امداد، تعمیر نو اور خود حکمرانی کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال نہیں کر رہے۔


































