
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کیخلاف ناکامیوں پر حواس کھو بیٹھے ۔ شہید ولی امر مسلمین کے جانشین کے انتخاب میں ذاتی طور پر شمولیت کا مضحکہ خیز مطالبہ کردیا۔ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نئے ایرانی رہنما کے تعین کے عمل میں ان کی شمولیت ضروری ہے۔ شہید خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ کو ان کی جانشینی کیلئے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں ایسا رہنما آنا چاہیے جو ملک میں ہم آہنگی اور امن کو فروغ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ رہبر معظم کی تقرری کے عمل میں اسی طرح شامل ہونا چاہتے ہیں جیسے وینزویلا میں ڈیلسی روڈریگیز کے معاملے میں ان کا کردار رہا تھا۔


































