ٹرمپ انتظامیہ بغیر کسی پروگرام کے کورونا سے مقابلہ کر رہی ہے
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا کے مشہور مفکر اور تجزیہ نگار نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ امریکی اقتدار ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے جو صرف اقتدار کا بھوکا ہے ، جس کے نزدیک شخصی مفاد اور اقتدار میں باقی رہنا ہی سب کچھ ہے، امریکا میں کوئی دور اندیش اور سمجھدار رہنما نہیں، ان کے مطابق ٹرمپ کے نزدیک اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ امریکا یا دنیا میں کیا ہو رہا ہے، ٹرمپ کے لئے سب سے اہم اقتدار ہی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ بغیر کسی پروگرام کے کورونا سے مقابلہ کر رہی ہے۔ چومسکی کے مطابق امریکا کا طبی بجٹ کم ہوا ہے اور ماحولیات کی تبدیلی کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔


































