
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید احتجاج کے بعد اپنی متنازع پوسٹ حذف کردی جس میں انہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام جیسی شخصیت کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ اے آئی سے بنی تصویر ایک بیمار شخص کو شفا دیتے ہوئے ٹرمپ کو ظاہر کرتی تھی، جس پر امریکا کے سیاسی حلقوں میں دونوں جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا، حتیٰ کہ ان کے بعض قریبی حامیوں نے بھی اسے نامناسب قرار دیا۔ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی جب ٹرمپ نے پوپ لیو پر تنقید کرتے ہوئے ایک طویل پیغام بھی شیئر کیا تھا۔


































