Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

دو عیدوں کی روایت برقرار، خیبرپختونخواہ میں آج نماز عید ادا، باقی ملک میں کل عید منائی جائے گی

پشاور : ملک میں ایک بار پھر دو عیدوں کی روایت ختم نہیں ہوسکی۔ ہزارہ ڈویژن کے سوا پورے خیبرپختونخواہ میں آج سرکاری طور پر عید الفطر منائی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ صوبے کی دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس میں ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے آج عید منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے بھی سرکاری طور پر عید کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شوال کے چاند کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔ قائم مقام گورنر مشتاق احمد غنی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کل ایبٹ آباد میں نماز عید ادا کریں گے۔بلوچستان میں بھی اس بار دو عیدیں منائی جارہی ہیں۔صوبے کے علاقے چمن ، سنجاوی اور ژوب میں آج عید نماز ادا کردی گئی۔ جبکہ صوبے کے بڑے حصے میں کل عید ہوگی۔گذشتہ روز عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخیبر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد کی کوہسار عمارت میں ہوا جبکہ کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور جبکہ تکنیکی معاونت کے لیے محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں آج مطلع صاف تھا، کسی بھی علاقے سے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ مرکزی کمیٹی زونل کمیٹیوں سے مسلسل رابطوں میں رہی، جس کے بعد متفقہ طور پر 30 روزے پورے کرنے اور عید بروز منگل تین مئی کو منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے چاند نظر آنے کے کم امکانات کی پیش گوئی کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular