Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

آج دنیا میں فلسطین کیلئے حمایت میں اضافہ جبکہ اسرائیل میں خوف کی فضا ہے، سید حسن نصر اللہ

بیروت: حزب الله کے سربراہ سید حسن نصر الله نے بیروت میں یوم القدس کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے غاصب صیہونی فورسز کی حالیہ جارحانہ کارروائیوں کی مذمت اور حزب اللہ اور لبنانی فوج کی مزاحمت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں فلسطین کے لئے حمایت میں اضافہ ہورہا ہے۔ مختلف ممالک میں یوم القدس مناکر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس سے غاصب صیہونی حکومت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ آج لبنان اور شام میں پرامن ماحول اور اسرائیل میں خوف و وحشت کی فضا قائم ہے۔ صیہونی حکومت نے ریاست میں سیکیورٹی الرٹ کردی ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے امریکی زوال کے بارے میں کہا کہ امریکہ 10 سال پہلے والی پوزیشن سے محروم ہوگیا ہے۔ وینزویلا سے افغانستان تک ہر جگہ امریکہ کو حزیمت کا سامنا ہے۔ اپنی کمزور پوزیشن کی وجہ سے آج امریکہ نے اپنی ناجائز اولاد اسرائیل سے بھی منہ موڑنا شروع کیا ہے۔ مشکلات میں غاصب صیہونی حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے تائیوان اور یوکرائن کو پہلی ترجیح قرار دے رہا ہے۔ شام اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری خطے میں امریکہ کی پالیسیوں کی ناکامی کی دلیل ہے۔ حسن نصراللہ نے یمن کے حالات کے بارے میں کہا کہ سید عبدالملک الحوثی کی قیادت میں یمن پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے۔ سعودی عرب اور عرب امارات کی جانب سے یمن کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کوششیں نہایت اطمینان بخش ہیں۔ عراق اور الجزائر کی جانب سے مقاومت کی حمایت اور اسرائیلی وفد کو ملک سے خارج کرنا دلیل ہے کہ مقاومت کے لئے فضا سازگار ہورہی ہے۔انہوں نے خطے میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی بحالی امریکہ کے لئے دھچکہ ہے۔ ایران نے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی قیادت میں ہمیشہ مقاومت کی حمایت کی ہے اسی لئے عالمی استکبار نے ایران کے خلاف مختلف پابندیاں عائد کی ہیں۔ نتن یاہو کی احمقانہ پالیسی کی وجہ سے اسرائیل جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا تھا لیکن امریکہ کی مداخلت سے خطرہ ٹل گیا۔ صیہونی حکومت میں شامل طبقے ذاتی مفادات کی خاطر آپس میں دست و گریباں ہوچکے ہیں۔ انہوں نے لبنان میں حزب اللہ کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بارے میں نتن یاہو کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے صرف کیلے کے باغات کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ اور حماس کی زیرزمین تنصیبات اسرائیلی حملوں سے مکمل محفوظ ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے مغربی کنارے کو القدس کے لیے سپر قرار دیا اور کہا کہ اس علاقے سے مقاومت کی صرف معنوی نہیں بلکہ مالی حمایت بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے امام خمینی اور رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای سے دوبارہ عہد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین ہمارے مذہبی مقدسات میں شامل ہے اور ہمیشہ فلسطین کے معاملے میں ثابت قدم رہیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular