
کراچی : آج ملک بھر میں لاکھوں افراد رضائے الہیٰ حاصل کرنے کے لیے اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ نماز عصر اور مغرب کے درمیان مساجد معتکفین سے آباد ہوجائیں گی اعتکاف کرنے والوں کے لیے مساجد کے منتظمین نے انتظامات کر لئے ہیں ، گزشتہ دوسال تک کورنا وبا کی ایس او پیز کے باعث مساجد میں اعتکاف محدود کردیا گیا تھا۔ معتکفین شوال کا چاند نظرآنے تک مساجد میں قیام کریں گے، اعتکاف کی عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلتہ القدر بھی مل جاتی ہے۔ اعتکاف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد میں قیام کرنے کو کہا جاتا ہے۔


































