
کولمبو: سری لنکا میں صدر کے استعفے کیلئے ہزاروں طلبا نے احتجاج کیا، صدارتی رہائشگاہ کے باہر مظاہرین پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی،مظاہرین ملک کی بدترین معیشت حالت پر مظاہرہ کررہے تھے،طلبا نے ملک کے موجودہ نظام میں تبدیلی کیلئے نعرے بازی بھی کی، وزیراعظم رنیل وکرمے سنگھے نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں 15کمیٹیاں بنانے کی حکمت عملی کو سامنے رکھا،انہوں نے کہا کہ ان کمیٹیوں کیلئے 4 نوجوان نمائندوں کو مقرر کیا جارہا ہے۔


































