
بغداد : ایرانی کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی تیسری برسی کے موقع پر بغداد ایئرپورٹ کے قریب تقریب ہوئی جس میں ہزاروں عراقیوں نے شرکت کی۔شہریوں نے 2020 میں دو اور تین جنوری کی رات کئے گئے امریکی حملے کے مقام پر جمع ہوکر شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ لوگوں نے شہادت کے مقام پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، عراقی عوام کی بڑی تعداد نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور انتقام لینے کے ساتھ ساتھ مزاحمت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔


































