Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

یہ سیاست نہیں پاکستان بچانے کا وقت ہے، ملک کو آئین شکنوں سے بچانا ہوگا، علامہ ناصر عباس جعفری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت آئین پر حملہ آور ہے، آئین پر عمل نہ کیا گیا تو ملک کو بہت نقصان ہوگا، پی ٹی آئی چیف جسٹس اور عدلیہ کا ساتھ دے گی، دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کر رہے ہیں۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کی تاریخ دے کر آئین سے ماورا کام کیا، حکومت کے پاس لیپ ٹاپ، اپنے ایم این ایز کے لیے پیسے ہیں، لیکن حکومت کے پاس الیکشن کے لیے 20 ارب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل نواز شریف نے پریس کانفرنس میں عدالتی فیصلہ قبول نہ کرنے کی دھمکی دی، نواز شریف نے آئین شکنی کی، موجودہ صورتحال میں ہم نے دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر "اسٹینڈنگ ود چیف جسٹس” نمبر ون ٹرینڈ چل رہا ہے، چیف جسٹس کے ساتھ لوگ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی چیف جسٹس اور عدلیہ کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی نے 1973ء کے آئین کی بنیاد رکھی تھی، توقع کی جا رہی تھی کہ پیپلز پارٹی آئین کا ساتھ دے گی، لیکن وہ مصلحتاً خاموش ہے، آصف زرداری ملک سے باہر اور بلاول خاموش ہے، پیپلز پارٹی میں جن کا ضمیر جاگ رہا ہے، ان کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ آوازیں بلند کر رہے ہیں، رضا ربانی آج کیوں خاموش ہے۔؟ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف ایک متحدہ سوچ کو آگے لے کر چلنا چاہتی ہے، مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہماری بھرپور ہم آہنگی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جو لوگ آئین کو بلڈوز کرتے ہیں، وہ حقیقت میں ملک کو جنگل بنانا چاہتے ہیں، تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ یہ سیاست نہیں پاکستان بچانے کا وقت ہے، ملک کو آئین شکنوں سے بچانا ہوگا، اصل مسئلہ دو صوبوں کے اندر آئین کے مطابق 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں، آئین پر عمل نہ کرنے کے لیے حیلے بہانے بنائے جا رہے ہیں۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ اپنے کیسز ختم کرنے میں لگے ہیں، پاکستان کے عوام یہ کھیل تماشا دیکھ رہے ہیں، اگر آئین کی اہمیت ختم ہوئی تو باقی اداروں کی بھی پھر اہمیت ختم ہو جائے گی، ایک زمانے میں ووٹ کو عزت دینے والے آج الیکشن سے فرار کیوں چاہتے ہیں، یہ الیکشن کو موت کا پروانہ سمجھ رہے ہیں، جمہوریت پر ایمان رکھنے والے عوام سے کیوں ڈر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مرحلہ آئین کی بالادستی کا مرحلہ ہے، یہ مرضی کا بینچ چاہتے ہیں، 9 اپریل کی رات کو اسی بینچ کے فیصلے پر آپ لوگوں نے جشن منایا تھا، اب آپ کی مرضی کے مطابق فیصلے نہیں ہوں گے، آئین کی بالادستی کے لیے وکلا، اساتذہ، عام آدمی کو باہر نکلنا ہوگا، ایک آدمی کہہ رہا ہے کہ مرضی کا فیصلہ نہ آیا تو ڈالر 500 کا ہو جائے گا، ہم ان کو آئین کے ساتھ کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular