
انظالیہ : ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے دوٹوک پیغام میں کہا ہے کہ باہمی فریم ورک پر اتفاق ہونے تک کسی بھی نئے مذاکراتی دور کی تاریخ طے نہیں کی جا سکتی۔ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر گفتگو میں انہوں نے زور دیا کہ ایران کسی بھی مذاکرات میں اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا، ہر معاہدہ عالمی قوانین کے دائرے میں ہونا چاہیے۔ ایران اپنے قانونی حقوق سے پیچھے ہٹے گا۔ سعید خطیب زادہ نے امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایسی کسی بھی کارروائی کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔امریکا کسی بھی ملک کو احکامات دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔


































