Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

داعش سے نمٹنے کا تجربہ موجود ہے، ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سربراہ حشد الشعبی

بغداد: عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کرکوک شہر کے اکابرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فالح الفیاض نے کہا کہ قوم پرستی اور فرقہ واریت کے عنوان سے غیروں کے ساتھ تعاون کرنا ملک کے بنیادی قانون سے خیانت ہے۔ کرکوک عراق کا ایک علاقہ ہے کہ جو اس ملک کے قانون کے تحت چلایا جاتا ہے۔ کرکوک میں پیدا ہونے والی کسی بھی مشکل کو عراق کے بنیادی قانون کے تحت حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش پر ہماری فتح نے دنیا پر ثابت کیا کہ عراق تا ابد قائم رہے گا۔ ہمارے پاس داعش سے نمٹنے کا تازہ تجربہ موجود ہے اسی لئے ہم ہر طرح کی صورتحال کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم مجھے نہیں لگتا کہ عراق کو ڈائریکٹ کسی چیلنج کا سامنا ہو۔ لیکن ہم نے اپنا فرض سمجھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کر لی ہیں۔ الحشد الشعبی کے سربراہ نے کہا کہ ہم شام کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے لیکن عراق اور شام کا مشترکہ سیکورٹی زون ہے۔ الحشد الشعبی نہیں چاہتی کہ وہ شامیوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرے۔ شامی فوج کا خاتمہ اور صیہونی رژیم کی جانب سے ان کے اہداف کو نشانہ بنانا نہایت افسوسناک ہے۔ شام ہمارا اہم میدان ہے اور ہم دونوں کے درمیان بہت سے اجتماعی و تاریخی مشترکات وجود رکھتے ہیں۔ شام کی صورتحال کے حوالے سے فالح الفیاض نے کہا کہ ہماری فورس عراق کی مسلح افواج کے سربراہ کی کمان میں ہے۔ ہم آرمی چیف کے کسی بھی حکم کے پابند ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular