Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جارحیت سے مقابلے کیلئے اسلامی ممالک میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، ایران، ترکیہ متفق

تہران : ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فلسطین پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے خلاف صیہونی حملوں کے بارے میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تجویز دی کہ صیہونی حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔ صدر رئیسی نے لبنان اور شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور خطے کے ممالک کی جغرافیائی سرحدوں کے احترام پر زور دیا ترکیہ کے صدر اردوان نے مسجد اقصیٰ اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور جارح صیہونی ریاست کے خلاف او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اسلامی ممالک کا مشترکہ موقف اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ترکی میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی مدد کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے لبنان اور غزہ پر حملوں کو مسجد الاقصی اور فلسطینی عوام پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے لبنان کے اقتدار اعلیٰ اور ارضی سالمیت اور فلسطینی عوام کو نشانہ بنا کر تمام عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں کو پاؤں تلے روند ڈالا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular