
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی ایک مربوط پالیسی کا مکمل فقدان ہے اور ساری توجہ جعلسازیوں سے آڈیوز ویڈیوز بنانے پر ہے۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ان حالات میں ہم دہشت گردی میں خطرناک اضافہ دیکھ رہے ہیں، ہمارے سیکیورٹی اہلکار اس دہشت گردی کا خاص نشانہ ہیں۔ ہم ان دہشت گرد کارروائیوں اور دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


































