
اسلام آباد: پاکستانی وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی مبینہ ٹارگٹڈ ملک بدری کی رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے اور انہیں بے بنیاد اور پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی خلیجی ملک سے قومیت یا فرقے کی بنیاد پر ملک بدریاں نہیں کی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہیں۔


































