Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کی غزہ پر ایک بار پھر جارحانہ کارروائی کی دھمکی

تل ابیب : صیہونی فوج نے غزہ کو غیر مسلح کرنے کیلئے ایک بار پھر جارحانہ کارروائی کی دھمکی دیدی۔ اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے کہا کہ حماس کے ہتھیار ختم کرنے کے جنگی ہدف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے دورے کے موقع پر کہا کہ فوج حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ پٹی کی مکمل عسکری صفائی کے اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ایال ضمیر نے کہا کہ ہمارے پاس فوجی فیصلے کے منصوبے موجود ہیں اور جب بھی ضرورت پڑی ہم جارحانہ کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو غزہ پر لاگو ہوتا ہے وہی باقی علاقوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ایال ضمیر نے کہا کہ جنگ کے دوران حماس کے تمام فرنٹ لائن بٹالیوں کو تباہ کر دیا گیا اور تمام یرغمالی واپس لوٹ آئے۔انہوں نے وضاحت کی کہ فوج سیاسی قیادت کی ہدایات کے مطابق کام کر رہی ہے مگر جارحانہ کارروائی کے لیے مکمل عسکری منصوبے تیار ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular