
دمشق: صیہونی فوج نے ایک بار شام کے شہر حلب پر حملہ کردیا۔ صیہونی فوج نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شہر کے ارد گرد کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بند کردیا گیا۔اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ صیہونی لڑاکا طیاروں نے ایرانی مقامات، ہتھیاروں کے ٹھکانوں اور حلب ایئرپورٹ کے رن وے کو نشانہ بنایا ہے۔ شام کی فوج کے مطابق ملک کے فضائی دفاع نے اسرائیلی میزائلوں کو روکا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرایا۔ شام کے فضائی دفاع نے اسرائیلی میزائلوں کو روکا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرایا۔ اسرائیل اب تک شام پر سینکڑوں حملے کر چکا ہے۔ ان حملوں کا مقصد ایران کو شام میں فوجی موجودگی سے باز رکھنا ہے۔


































