
صنعا: یمنی فوج کی کارروائیوں سے امریکا، اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اسرائیلی مفادات کے حامل جہازوں اور کشتیوں پر حملوں سے اسرائیلی اور امریکی معیشت ڈوبنے لگی۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں یمن نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی مفادات کے حامل جہازوں کی ناکہ بندی کررکھی ہے۔ یمنی فوج جہازوں پر حملے بھی کررہی ہے اور ان کا راستہ بھی روکے ہوئے ہے۔ امریکا اور برطانیہ کے حملے بھی یمن کو کمزور نہ کرسکے۔ اسرائیلی بینک حکام کے مطابق تجارتی جہازوں کی بندش اور وقت پر سامان نہ پہنچنے کی وجہ سے اسرائیلی معیشت کو ہر ہفتے چھ سو ملین ڈالر یعنی ساٹھ کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔ امریکی ماہرین معیشت کے مطابق اگر یمنی کارروائیاں جاری رہیں تو امریکا میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔


































