
صنعا : یمنی فوج بھی ایران کیخلاف جنگ میں کود پڑی۔ تین مراحل پر مشتمل جنگی حکمت عملی کا اعلان کر دیا۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہےکہ جنگ میں شمولیت کا فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی، انفراسٹرکچر پر حملوں اور مختلف ممالک میں کارروائیوں کے ردعمل میں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے پورے خطے میں جاری رہیں گے جب تک کہ دشمن کو اسلامی سرزمینوں سے مکمل طور پر ختم نہ کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں اگر واشنگٹن مداخلت کرتا ہے تو سعودی عرب اور عمان میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو تباہ کر دیں گے۔


































