
صنعا: یمنی فوج نے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر بحیرہ روم میں بھی حملے شروع کردیئے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ السریع کے مطابق ایک ہی دن میں چھ جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک امریکی ڈرون بھی مار گرایا ہے۔ یمنی فوج کے مطابق تین جہازوں پر بحیرہ احمر۔ دو جہازوں پر بحیرہ عرب اور ایک جہاز پر بحیرہ روم میں حملہ کیاگیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ السریع کے مطابق الحدیدہ میں ایک امریکی ڈرون کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ ابتک امریکی تین ڈرون یمنی فوج نے مار گرائے ہیں۔ جبکہ یمنی فوج نے امریکی دو جنگی جہازوں پر بھی حملہ کیا ہے۔
یحییٰ السریع کے مطابق جنگی جہازوں پر حملے میں مطلوبہ اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں اور امریکی جہازوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا گیا ہے۔
بحیرہ احمر میں یمنی بحریہ نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم غزہ میں مظالم کے خاتمے تک اسرائیل کیلئے سمندری راستوں سے تجارت ناممکن بنادیں گے۔


































