Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

یمن جنگ 8 ویں سال میں داخل، بحران صرف سیاسی طریقے سے ہی حل ہوسکتا ہے، ایران

یمن جنگ کو سات سال مکمل ہوگئے اور یہ آٹھویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ یمن کا بحران صرف یمنی گروہوں کے ذریعے اور سیاسی طریقے سے ہی حل ہوسکتا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے سعودی قیادت میں فوجی جارحیت کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں یمن میں انسانی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ظالم اتحاد کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف تباہ کن جنگ اور وحشیانہ جارحیت اور ظالمانہ محاصرہ ایسی حالت میں آٹھویں سال میں داخل ہو رہا ہے کہ اس ملک کو صدی کے سب سے بڑے انسانی المیے کا سامنا ہے اور اس جنگ کے براہ راست یا بالواسطہ اثرات عام شہریوں منجملہ بے گناہ بچوں اور عورتوں پرمرتب ہوئے ہیں اور ساتھ ہی یمن کی حیاتی بنیادی تنصیبات ، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی عمارتوں نیز اقتصادی مراکز کو جارح سعودی اتحاد نے پوری طرح تباہ کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 برسوں کے دوران جارح سعودی اتحاد نے صرف بمباری و میزائل حملوں پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ یمن کا غیر قانونی و غیر انسانی محاصرہ کر کے یمنی عوام پر بد ترین اقتصادی بحران، جنگ اور شدید ترین محاصرہ مسلط کیا گیا اور بری، بحری اور فضائی محاصرہ کر کے غذائی اشیا اور دواؤں تک سے اس ملک کو محروم رکھا گیا ہے جبکہ ضروریات زںدگی کے وسائل تک سے یمنی عوام محروم رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی اتحاد میں شامل جارح ملکوں کو یورپ و امریکہ کی جانب سے جدید ترین ہتھیار فروخت کر کے ستم ظریفی کا مظاہرہ کیا گیا اور یورپ و امریکہ نے بین الاقوامی اداروں منجملہ اقوام متحدہ میں جانبداری کا مظاہرہ کر کے دوہرے معیار کا بھی ثبوت پیش کیا ہے جس سے انسانی حقوق کی پامالی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں تک اڑادی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular