Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

یوم شہادت امام علیؑ پر پورا ملک سوگوار، قریہ قریہ مجالس اور جلوسوں کا اہتمام

کراچی : ملک بھر میں یوم شہادت مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہاہے۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، اسکردو ، گلگت ،پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں ،دیہاتوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شبیہ تابوت کے جلوس بھی برآمد کئے جارہے ہیں 21 ویں کی شب کراچی. اسلام آباد اور دوسرے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے گئے جو سحری کے وقت اپنی اپنی منازل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے.آج صبح سے ہی ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے اور ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ کراچی میں حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مرکزی مجلس عزا نشتر پارک میں ہوئی جس سے علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا ,جس کے بعد ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا، حیدرآباد میں مرکزی جلوس کربلا دادن شاہ سے نکالا گیا جو قدم گاہ مولا علی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماتمی جلوس نکالے گئے جو اپنی منزل کی جانب پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی یوم علی کے سلسلے میں چھوٹے بڑے جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، بلوچستان، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان سمیت آزادکشمیر میں بھی یوم علی علیہ السلام کے حوالے سے ماتمی جلوس برآمد ہوئے.

مزید پڑھیے

Most Popular