
تہران : ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا انٹیلی جنس کی ناکامی کے باعث طویل عرصے سے غلط اندازے لگاتا رہا ہے، ایران کے خلاف جنگ بھی امریکی انٹیلی جنس کی ناکامی کی ایک مثال ہے، اب آبنائے ہرمز کے معاملے میں بھی امریکا بڑا غلط اندازہ لگا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں سے زیادہ خطرناک جعلی انٹیلی جنس ہے، محتاط رہیں۔ اللہ سب سے بڑا ہے، زمین پر موجود کسی بھی طاقت سے بڑا، اور ہمیں اللہ پر بھروسا ہے۔


































