
اسلام آباد: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کا تین روزہ دورہ مکمل کر لیا۔ جبکہ وزیرِاعظم شہباز شریف بھی سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد واپس پہنچ گئے۔
پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق دورہ ایران کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کے ماحول، جاری سفارتی مصروفیات اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر مبنی اقدامات پر زور دیا گیا۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب۔قطر اور ترکیہ میں قیادت سے ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


































