
نابلس : مغربی کنارے کے شہر نابلس میں دھاوا بول کر اسرائیلی فوج نے مزید دو فلسطینی شہید کردئے۔ قابض فوج نے نابلس کے متعدد علاقوں پر چڑھائی کرکے تلاشی اور گرفتاریاں کیں۔ اس دوران فلسطینیوں کو اندھادھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ گولیاں لگنے سے دو فلسطینی شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ شہداکی شناخت محمد جنیدی ابوبکر اور محمد ناصر سید الحلاق کے نام سے ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے نابلس پر زہریلی گیس کے بموں سے بھی حملہ کیا۔گیس بموں میں سانس لینے کی وجہ سے دم گھٹنے لگا۔ قابض فورسز نے چھاپے کے دوران دو شہریوں کو گرفتار بھی کرلیا۔


































