Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امریکی سینیٹ میں اعلان جنگ کا اختیار صدر سے واپس کانگریس کو دینے کا بل منظور

واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے بیرون ملک فوجی طاقت کے استعمال سے متعلق قانون منسوخ کرنے کی منظوری دیدی۔ امریکی آئین کے تحت صرف کانگریس کو جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ لیکن 20 سال پہلے عراق پر حملے کیلئے کانگریس نے یہ اختیار امریکی صدر کو سونپ دیا تھا۔ امریکی سینیٹ میں بیس سال پرانے اس قانون کی تنسیخ کیلئے ووٹنگ ہوئی ۔ بل کی حمایت میں 66 جبکہ مخالفت میں 30 ووٹ پڑے۔ 15 ری پبلکن ارکان نے بھی بل کے حق میں ووٹ دیا۔ اختیارات کی تنسیخ کیلئے 51 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ بل کی منظوری سے جنگ شروع کرنے یا بیرون ملک لڑائی کیلئے فوج بھیجنے کا کانگریس کا اختیار بحال ہوجائے گا لیکن ایوان نمائندگان میں اس بل کی منظوری کے امکانات کم ہیں۔ کیونکہ وہاں ری پبلکن ارکان کی اکثریت ہے۔ جبکہ صدر جوبائیڈن یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر یہ قانون ان کی میز تک پہنچ جاتا ہے تو وہ اس پر دستخط کردیں گے۔ مارچ 2003ء میں امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عراق پرحملہ کردیا تھا۔اس جنگ کے نتیجے میں لاکھوں عراقیوں اور ہزاروں امریکیوں کی جانیں گئی تھیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular