
واشنگٹن : امریکا نے یوکرین میں جنگ بندی کے قیام کے لیے چین کی تجویز مسترد کردی۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے چینی صدر کے دورہ ماسکو کے موقع پر روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے امکان کو ردکردیا۔ انہوں نے کہاکہ امریکا چین کی تجویز سے متفق نہیں، جنگ بندی اچھی چیز ہے لیکن درحققیت یہ روس کے مفاد کی توثیق کرتی ہے۔ روس اس جنگ بندی کو یوکرین میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے اور اپنی افواج کی تعمیر نو کے لیے استعمال کرے گا تاکہ ضرورت پڑنے پر یوکرین کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ جنگ بندی اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہوگی۔ چین کی وزارت خارجہ نے 5 مارچ کو یوکرین جنگ کی سالگرہ کے موقع پرتنازعات کو ختم کرنے کے لئے 12 نکاتی اہم پلان شائع کیا تھا۔


































