
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی فراہمی بڑھانے پر زور دیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوحا میں جاری غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی معاہدے کے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔ جو بائیڈن نے نیتن یاہو پر زور دیا کہ غزہ میں جنگ بندی۔ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں امداد کی فراہمی بڑھانے کی کوششیں تیز کی جائیں۔ اس سے پہلے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو پر جنگ بندی پر زور دیا تھا۔


































