Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

امریکی فوج ہماری توقع سے کہیں زیادہ کمزور نکلی: مشیر ایرانی کمانڈر

تہران: پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے مشیر محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایران نے اہم فوجی تجربہ حاصل کیا ہے اور امریکی فوج اسے پہلے کے مقابلے میں کمزور دکھائی دی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے پی بی ایس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں محمد رضا نقدی نے کہا کہ ایران اب تک جنگ میں کامیاب رہا ہے اور مستقبل میں بھی اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنی طویل جنگ جاری رہے گی، ایران کو اتنا ہی زیادہ فوجی تجربہ حاصل ہوگا۔ ایران نے اس سے قبل امریکا کے ساتھ ایسی براہِ راست اور حقیقی جنگ کا تجربہ نہیں کیا تھا، جس سے اسے امریکی فوج کے خلاف جنگی حکمت عملی سیکھنے کا موقع مل سکے۔
ان کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ایرانی افواج نے جنگ کے میدان میں بہت کچھ سیکھا ہے، انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں ایران نے یہ بھی دیکھا کہ امریکی فوج اس سے زیادہ کمزور ہے جتنا تہران نے پہلے اندازہ لگا رکھا تھا۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ جنگ کے دوران حاصل ہونے والا تجربہ مستقبل میں ایران کی فوجی حکمت عملی کیلئے اہم ثابت ہوگا، ان کے مطابق ایرانی فورسز نے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو آزمایا بلکہ امریکی فوج کی جنگی حکمت عملی اور صلاحیتوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ محمد رضا نقدی کا کہنا تھا کہ ایران خود کو موجودہ جنگ میں فاتح سمجھتا ہے اور مستقبل میں بھی کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular