
بلغراد :امریکی افواج نے رومانیہ کے آرمی ایئر بیس پراڈا قائم کرلیا ہے۔ جہاں 101 ویں ائر بورن کے 4 ہزار 700 فوجی نیٹو کے مشرقی حصے کی حفاظت کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔ امریکا نے 80 سال میں پہلی بار اس ڈویژن کو یورپ میں تعینات کیا ہے۔ فوج نے نہ صرف اہداف کا تعین کیا ہے اور مشقیں کی ہیں اسے یوکرین جنگ کے تناظر میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ موقع ملتے ہی یوکرین میں داخل ہوسکے۔


































