
بغداد: حزب اللہ عراق کے ترجمان نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ہمارے مجاہدوں اور اڈوں پر حملہ کیا تو ہم بھی علاقے میں براہ راست امریکی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔ حزب اللہ کے ترجمان ابوعلی العسکری نے شام میں مزاحمتی فورسز کو امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا شام میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے میں کوئی کردار نہیں ہے اور ان کے اڈوں کو نشانہ بھی نہیں بنایا گیا ہے۔ ہم ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ اگر امریکی دشمن کسی حماقت کا ارتکاب کرتا ہے اور ہمارے مزاحمتی جنگجوؤں اور ان کے کیمپوں پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو پورے خطے میں امریکی اڈوں کو براہ راست نشانہ بنایا جائے گا۔


































