
لاہور :وزیراعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن کے قیام کیلئے متحدہ علماء بورڈ نے ضابطہ اخلاق ترتیب دیا ہے، امن و امان کے قیام کیلئے علماء کا وفد چھبیس جولائی کو پنجاب بھر کا دورہ کرے گا، علامہ محمد حسین اکبر، ضیاء اللہ شاہ بخاری، طاہر اشرفی اور بورڈ کے دیگر ممبران نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ کورونا وباء میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عیدالاضحیٰ پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہو گا تاکہ وباء کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے، علماء کرام عید کے خطبات میں کورونا وائرس سے آگاہی دیں شہری مساجد اور عید گاہوں میں وضو گھر سے کرکے جائیں، اس موقع پر علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ حکومت زیارات پالیسی پر نظرثانی کرے، ویزہ کی مدت کم از کم چودہ روز کر کے لاہور اور اسلام آباد سے بھی پروازوں کی اجازت دی جائے۔


































