
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ہم امریکا کے خلاف کسی بیانیے کے حق میں نہیں، وہ سپر پاور ہے، ہمیں امریکا سے اچھے تعلقات قائم کرنے ہیں۔ امریکا مخالف کسی بیانیے کی گنجائش نہیں ہے۔بائیڈن کی کال آئی تو شکریہ، نہ آئی تو بھی شکریہ، عمران خان سیاست نہیں سازش کررہا ہے، قانونی کارروائی کرینگے، انہوں نے کہا کہ عمران خان مانیں یا نہ مانیں کمیشن بنائینگے، ،ملک میں کوئی غیر قانونی یا غیر جمہوری عمل نہیں ہوا جسکی وجہ سے مارچ کیا جائے، خانہ جنگی کرانے کی سازش کچل دینگے۔


































