
کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے غداری کے الزام میں سیکیورٹی چیف اور اسٹیٹ پراسیکیوٹر کو برطرف کرنے کے بعد مزید 28 سیکیورٹی حکام کو بھی برطرف کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب روس یوکرین کے کئی شہروں پر شیلنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اپنے ویڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سیکیورٹی سروس کے عملے کا آڈٹ جاری ہے اور مزید 28 حکام کو ڈِس مس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عہدے اور شعبے مختلف ہیں مگر وجہ ایک ہے اور وہ ہے کام کے غیر اطمینان بخش نتائج۔


































