
کابل : طالبان نے انسانی حقوق کمیشن سمیت 5 محکموں کو تحلیل کردیا اور انہیں آئندہ بجٹ سے بھی نکال دیا۔ طالبان عہدیدار نے کہا کہ موجودہ معاشی مسائل کے حالات میں یہ ادارے غیرضروری تھے۔ افغانستان کو 501 ملین ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔ طالبان حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ان اداروں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ تحلیل کیے جانے والے اداروں میں افغان کونسل برائے قومی مفاہمت اور دستور پر عمل درآمد کا کمیشن بھی شامل ہے۔


































