
کابل : طالبان حکومت نے پاکستانی حکومت کے افغان سرزمین سے حملے کے بیان پر شدید احتجاج کیا ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا ہےکہ پاکستانی حکام کا بیان بے بنیاد اوراشتعال انگیز ہے۔ کوئی بھی مسئلہ یا تنازع سمجھوتے کے تحت حل ہونا چاہیے۔ کسی کو بھی افغانستان میں حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، افغانستان پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستانی حکام کو بات کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے۔ کسی ملک کو دوسرے ملک کے علاقے میں حملہ کرنے کا حق نہیں ہے۔ دنیا کا کوئی قانون ایسی جارحیت کی اجازت نہیں دیتا،اگر کسی کو کوئی پریشانی ہے تو امارت اسلامیہ سے بات کرے۔ ہماری سیکیورٹی فورسز کارروائی کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ افغانستان نے ٹی ٹی پی ٹھکانوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو پاکستان افغانستان میں ٹی ٹی پی ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔


































