Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

استقامت کی طاقت جتنی زیادہ مضبوط ہوگی، دشمن پر اتنا خوف طاری ہوگا، سربراہ انصار اللہ

صنعا : انصار اللہ کے سربراہ اور نیشنل سالویشن حکومت کے نگران اعلیٰ بدرالدین الحوثی نے کہا کہ ہے کہ علاقے میں استقامت کی طاقت جتی بڑھے گی امریکا اور اسرائیل پر اتنا زیادہ خوف طاری ہوگا عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی دشمن پرحزب اللہ کی فتح ، گذشتہ7 برسوں میں یمنی عوام کی کو حاصل ہونے والی کامیابی اور عراق و شام سمیت دیگر علاقوں میں استقامت کی کامیابیاں اس بات کی واضح علامت ہے کہ اگر عوام وعدہ الہی پریقین و اطمینان رکھیں تو اللہ تعالیٰ بھی ان کی مدد کرے گا دشمن، اجتماعی قتل عام سمیت ہر طرح کے جرم کا ارتکاب کررہا ہے اور اس کے اس ظلم و ستم اور شیطنت و شرانگیزی کو روکنے کے لئے دفاعی طاقت کی ضرورت ہے اور یہ دفاعی قوت صرف مضبوط جہادی اقدامات سے ہی حاصل ہوگی اور مسلم امہ آخرکار مکمل دفاعی قوت و صلاحیت کی مالک بن کر رہے گی ۔انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن ، امت اسلامیہ کے خلاف اپنے جرائم انجام دینے کے لئے ہرموقع سے فائدہ اٹھاتا ہے لیکن اگروہ اپنے مقابلے میں کوئی دفاعی طاقت دیکھے گا تو سوبار سوچے گا اور اپنے اندازوں پرنظرثانی کرے گا۔بدرالدین الحوثی نے کہا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالی کا حکم ہے کہ انسان کو طاقت اور طاقت کے وسائل حاصل کرنا چاہئے تاکہ دشمن ہزاروں بار اپنے اندازوں پرنظرثانی کرے اور سمجھ جائے کہ آپ ایک قوی و مضبوط قوم ہیں جسے شکست دینا اور جس پرغلبہ حاصل کرنا مشکل ہے اورجنگ کی صورت میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا ہوگا انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران دور حاضر میں امریکہ و اسرائیل کے مقابلے میں استقامت کی واضح مثال ہے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے لے کر آج تک ہر مرحلے میں امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے ہیں اور وہ دوسروں کو بھی ایران کے ساتھ دشمنی کے لئے اکساتے رہے ہیں لیکن ایران سے شدید عداوت و دشمنی کے باوجود وہ ایران کے خلاف براہ راست جنگ چھیڑنے کی ہمت نہیں رکھتے اور سخت خوف و ہراس کا شکارہیں۔انہوں نے کہا کہ استقامت کی طاقت جتنی زیادہ مضبوط ہوگی، دشمن پر اتنا زیادہ خوف و ہراس طاری ہوگا اورجارح سعودی اتحاد بھی اس نتیجے پرپہنچ چکا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف جنگ و جارحیت شروع کرکے وہ ایک بڑی دلدل میں پھنس گیا ہے اور روز بروز اس میں دھنستا چلا جا رہا ہے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular