
نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور نے غزہ اور خصوصاً رفح کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فلسطینی غزہ میں علاج سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔اسرائیلی فوج مسلسل گولہ باری کرکے فلسطینیوں کو ایک علاقے سے دوسرے علاقے کی جانب دھکیل رہی ہے۔ شہری بنیادی ضروریات حتیٰ کے لیے پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں۔کئی مقامات پر گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ شہر میں اسپتالوں کی تعداد دن بدن کم ہورہی ہے۔
ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز نے بھی اسرائیلی حملوں سے تنگ آکر غزہ میں اپنا آپریشن بند کردیا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی بیس لاکھ سے زائد آبادی کے لیے اب صرف چھ سے آٹھ اسپتال بچے ہیں ان اسپتالوں میں بھی طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔


































