Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل، حکومت سے مذاکرات کا آج دوسرا دور

راولپنڈی: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور مہنگی بجلی کیخلاف دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے جبکہ جماعت اسلامی نے مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی اور مہنگی بجلی کیخلاف دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا، دھرنے میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ دھرنے کے شرکاء نے رات کے وقت بھی لیاقت باغ میں ہی ڈیرے ڈالے رکھے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔ حکومت نے جماعت اسلامی کے گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کردیا ہے، جبکہ حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا ہے کہ مطالبات ٹالنے کی کوشش نہ کریں، دھرنا تمام مطالبات تسلیم کرنے پرہی ختم ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو دھرنوں کا اعلان کیا ہے،ہڑتال کا آپشن باقی ہے، ڈی چوک اور پارلیمنٹ کا آپشن بھی کھلا ہے، جب ہڑتال ہوگی تو ساری فیکٹریاں بھی بند ہوں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب! ہمارا موڈ سمجھ لو،ریلیف لینے آئے ہیں، مطالبات کو مان لیں اسی میں بھلائی ہے،ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے،کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، یہ چاہتےہیں کہ آئی پی پیز کا دھندا چلتا رہے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی نے لاہور اورکراچی میں بھی دھرنے دینے کا اعلان کر دیا، لاہور میں جماعت اسلامی کی خواتین کارکنوں نے منصورہ ملتان روڈ پر دھرنا دے دیا ہے۔
پولیس نے خواتین کارکنوں کو راولپنڈی جانے سے روک دیا، پولیس نے خواتین کو بسوں سے اتارا اور بسیں تھانہ چوہنگ لے جا کر بند کر دیں۔
جماعت اسلامی کی خواتین نے ملتان روڈ پر دھرنا دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور ہم اپنا حق چھین کر بھی لیں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular