Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

سعودی حکومت نے ماہ رمضان میں چینلز پر نماز نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

ریاض : سعودی عرب نے ماہ مبارک رمضان کے دوران ٹی وی چینلز سے نماز نشر کرنے پر پابندی عائد کردی. وزارت برائے مذہبی امور اور ارشاد و تبلیغ نے مساجد کے ذمہ داران اور آئمہ جماعت کے لئے خصوصی ہدایت نامہ میں جاری کیاہے ہدایت نامہ میں کہاگیا ہے کہ آئمہ جماعت، مؤذین اور دیگر کارکنوں کی ماہ رمضان کے دوران مسجد میں موجودگی لازمی ہے، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد میں موجود کیمروں کے ذریعے نماز کے دوران امام جماعت یا مامومین کی ویڈیو بنانے سے پرہیز کریں۔ اور ایسا کرنے والوں کو روکیں آئمہ جماعت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واجب نمازوں کے بعد ’مفید‘ کتابیں نمازیوں کے لئے پڑھیں اور ایسے موضوعات پر گفتگو کریں جو قومی اتحاد کے لئے مفید ہوں۔ کسی کو روزہ داروں کے افطار کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اسکے علاوہ بچوں کو مساجد لے جانے پر بھی اِس بہانے سے پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ یہ عمل دیگر نمازیوں کی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے آل سعود کے کرتوتوں سے پردہ اٹھانے والی ویب سائٹ سعودی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ ایسےاقدامات ولیعہد محمد بن سلمان کے ترقیاتی منصوبے وژن 2030 کا حصہ ہیں جس میں ملک کو سیکولرزم کی جانب لے جانے اور اسکی ’مذہبی‘ ماہیت کو بتدریج تبدیل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ سعودی لیکس نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ محمد بن سلمان نے حکومتی کابینہ میں وزارتِ اسلامی امور کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ مذہبی نظریات سے متعلق ایک جامع منصوبہ تیار کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular