
ہماری بد اخلاقیوں اور غلطیوں کی جڑ
ضروری نہیں ہے کہ ہم اپنی تمام تر خواہشات کی مخالفت کریں لیکن ہمیں جان لینا چاہئیے کہ ہماری تمام تر غلطیاں خواہشات کے آگے سر خم کرنے کی وجہ سے انجام پاتی ہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ ہم تمام تر سختیوں کو برداشت کریں لیکن ہمیں جان لینا چاہئیے کہ ہماری تمام تر بد اخلاقیاں سختیوں کو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے ہیں۔ اس لئے ہماری اولین ترجیح خواہشات کے برخلاف اور سختیوں کو برداشت کرنا ہونی چاہئیے۔


































