
خاندان کا کردار
بچوں کی تربیت اور ان کی اخلاقی دیکھ بھال میں والدین اور اساتذہ کی اساسی ترین ضرورت بچوں سے صحیح روابط کا ہونا ہے۔ خود ماں باپ کے درمیان اچھے روابط بچوں کی اخلاقی تربیت میں موثر ہوتے ہیں۔ یہ ان کی اخلاقی پرورش کے تکامل کا سب سے اہم اور بنیادی نکتہ ہے۔ بچوں کے اخلاقی کوائف معلوم کرنے کے لیے بہترین کسوٹی خود افراد خانہ کے آپس میں روابط ہیں اسی وجہ سے آج افراد خانہ کو ارتباطی سسٹم سے تعبیر کیا جاتا ہے اور معاشرے کی سلامتی اسی ارتباط کی سلامتی سے مربوط ہے کیونکہ گھریلو سلامتی کے بغیر سالم معاشرہ وجود میں نہیں آ سکتا۔


































