
تربیت میں صبر کا کردار
بچوں کو اگر کم سے کم روک ٹوک کی جائے اور ان کے کاموں میں زیادہ نقص نہ نکالیں جائیں تو وہ آپ کے قریب ہوں گے اور یہ ان سے دوستی کا اچھا ذریعہ ہے۔ مسلسل ڈانٹ ڈپٹ سے بچوں کی اصلاح نہیں ہوتی۔ والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ صبر سے کام لیں۔
والدین اور اساتذہ نئی روش شروع کرنے سے پہلے پرانی روش کے منفی اثرات کا جائزہ لیں کیونکہ پرانی روش کے اثرات کو دور کرنے اور نئی روش سے آشنائی میں بچوں کو وقت درکار ہوتا ہے۔


































