
حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن باسم نعیم کا کہنا ہے کہ یہ فلسطینی عوام کی بہادرانہ مزاحمت تھی جس نے ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کو فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کے بعد ایک ملک کا فلسطین کو تسلیم کرنا بہادر مزاحمت اور فلسطینی عوام کی شاندار ثابت قدمی کا براہ راست نتیجہ ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ اقدام مسئلہ فلسطین پر بین الاقوامی موقف میں ایک اہم موڑ ثابت ہو گا۔


































