
تہران : امام خمینیؒ کے نواسے حجتہ الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی نے کہاہے کہ آج غزہ کا مسئلہ انسانیت کا پیمانہ بن چکا ہے۔ دنیا کے سوئے ضمیر کو جگانے کے لئے کیا کرنا چاہئے؟۔ ایسا کیا کریں کہ بفضل خدا عنقریب تباہ ہونے والے مغرب کے اس بگڑے بچے(اسرائیل) سے انسانی حقوق کے دعوے دار ہاتھ اٹھا لیں۔ تہران میں امام خمینیؒ کے مزار پر برسی کے سلسلے میں ایک کانفرنس سے خطاب میں حسن خمینی نے کہاکہ اس وقت صیہونی رژیم سلامتی اور عسکری طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ بانی انقلاب اسلامی کے مزار کے متولی نے امریکی یونیورسٹیوں میں صِیہونی رژیم کے خلاف مظاہروں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کیا۔


































