
تہران : ایران کی صدر ابراہیم رئیسی کی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد نئے صدر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایران میں صدارتی انتخاب 28 جون کو ہو گا۔ الیکشن کا شیڈول عدلیہ، حکومت اور پارلیمنٹ کے سربراہوں کے اجلاس میں منظور کیا گیا۔ شوریٰ نگہباں کے درمیان ابتدائی اتفاق رائے سے یہ فیصلہ ہوا کہ ملک کے 14 ویں صدارتی انتخاب 28 جون کو ہو گا۔


































