Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

ملت فلسطین مسجد الاقصیٰ کو یہودیت کا رنگ نہیں دینے دے گی، خالد مشعل

غزہ : حماس کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ پوری طرح ایک اسلامی مقدس مقام ہے اور ملت فلسطین مسجدالاقصی کو یہودیت کا رنگ دینے ، اسے تقسیم کرنے ، اسے منہدم کرنے یا اس میں غاصبوں کی کسی طرح کی سیاسی و دینی حکمرانی نافذ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ صیہونیوں کی سازشیں اب بھی جاری ہیں اور ہم ملت فلسطین کو خبردارکرنا چاہتے ہیں کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور ہوسکتا ہے کہ صیہونی ، آئندہ کسی موقع پر پھر مسجدالاقصی پرحملہ کریں۔حماس کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ دشمن سمجھتا تھا کہ غرب اردن میں ہرطرح کی مسلح استقامت روک کر فلسطینیوں کی زمینیں ہڑپنے ، صیہونی کالونیاں تعمیرکرنے اور مسجدالاقصی پرقبضہ کرنے کی راہ ہموارکرلے گا۔ دشمن ماضی میں مسجدالاقصی کوزمان و مکان میں تقسیم کرکے اس میں یہودیوں کی دینی حکمرانی قائم کرنا چاہتا تھا۔حماس کے سربراہ نے کہا کہ غاصبوں نے جو اصطلاح رائج کی اور بعض یورپی سیاستداں بھی اسے استعمال کرنے لگے وہ یہ تھی کہ عبادت کے مقامات تک دسترس کی آزادی حاصل ہونا چاہئے جو ایک گمراہ کن اصطلاح ہے کیونکہ مسجدالاقصی پوری طرح ایک اسلامی مقام ہے اور اس پر صیہونیوں کا کوئی حق نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular