
اسلام آباد : سینیٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہےکہ سیاسی بحران کے خاتمہ کا واحد حل عمران خان کی رہائی ہے، اللہ نے تمام پیغمر عدل کےلئے بھیجے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ تینوں ریاستی اداروں کا استقلال ختم ہوچکا ہے. علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف قائم کیا جائے، ہم لاہور گئے ہماری گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے، کیا ہم دہشتگرد تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایسے لوگوں کو ہراساں کرکے آپ نظام چلا لیں گے؟ لوگوں کو بولنے دیں،اس سے ملک مضبوط ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو آزاد کیا جائے، سیاسی بحران کے خاتمہ کا واحد حل عمران خان کی رہائی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں چل رہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم اپنی فوج کو سیلوٹ ماریں گے، آرمی چیف آج اپنی ڈومین میں چلے جائیں تو میں ان کے ہاتھ چوموں گا، میرے خاندان نے جنگیں لڑی ہیں اور ساتھ دیا ہے۔


































