
بیجنگ: اسلامی تعاون تنظیم کے وفد نے مسلمانوں کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے چین کا دورہ کیا۔ سعودی عرب سمیت 25 ممالک کے مستقل مندوبین اور نمائندوں پر مشتمل وفد جبوتی کے مستقل نمائندے کی قیادت میں بیجنگ پہنچا۔ وفد کے دورے میں سنکیانگ کا دورہ بھی شامل ہے۔ جس کا مقصد مسلمانوں کے حالات زندگی کا مشاہدہ کرنا ہے۔ وفد نے چین کے نائب وزیر خارجہ ڈینگ لی کی نمائندگی میں چینی حکام کے ساتھ بات چیت کی۔ بات چیت میں مشترکہ دلچسپی کے مختلف موضوعات شامل تھے جن میں چین میں مسلم آبادی کی فلاح و بہبود بھی شامل ہے۔ وفد نے چین کے نائب وزیر خارجہ ڈینگ لی سمیت مختلف چینی حکام کے ساتھ بات چیت کی۔ ڈینگ لی نے کہا کہ چین اسلامی ممالک اور او آئی سی کے ساتھ اپنے تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین باہمی اعتماد کو بڑھانے، تبادلوں کو تیز کرنے، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے او آئی سی کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔


































